کشتی والے سیلاب سے لوگوں کو نکالنے کا فی کس 10 ہزار روپے لے رہے ہیں: اسد اللہ خان
سینئر صحافی کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اسد اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ پرائیویٹ کشتی والے ایک فیملی کو سیلاب سے نکالنے کا ڈیڑھ لاکھ روپے تک لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا آسٹریلیا کا سرکاری دورہ، 14ویں سالانہ دفاعی و سلامتی مذاکرات میں شرکت
تفصیلات
اسد اللہ خان نے بتایا کہ پرائیویٹ کشتی والے ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی فیملی کو سیلاب سے نکالنے کے لے رہے ہیں۔ فاصلے کے حساب سے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ فی سواری بھی پیسے لیے جا رہے ہیں جو کہ 10 ہزار روپے فی کس ہیں۔ ایک فیملی نے بتایا کہ ہمارے پاس 6 لوگوں کے پیسے تھے، 60 ہزار روپے جبکہ ہمارے پاس ساتواں 10 سال کا بچہ تھا۔ ہم نے کہا کہ یہ تو گود میں بیٹھ جائے گا، لیکن کشتی والے نے کہا کہ یا تو اسے یہیں چھوڑ دو یا پھر 10 ہزار روپے مزید دو۔ ایک بڑے بیڑے والا نوجوان اپنے محلے سے 181 لوگوں کو نکال کر باہر لایا ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
اسد اللہ خان کا انکشاف
مجھے جلال پور میں ایک فیملی نے بتایا ہم 6 لوگ تھے 7واں ہمارا چھوٹا سا بچہ تھا پرائیویٹ کشتی والے نے پر ہیڈ 10000 چارج کیا۔ ہمارے پاس 60000 تھے۔ ہم نے کہا 7واں بچہ ہے جھولی میں بیٹھا لیں گے تو کشتی والے نے کہا یا تو بچے کا 10000 دو یا پھر بچہ یہیں چھوڑ دو۔… pic.twitter.com/hK1iMEyczx
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) September 13, 2025








