پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
 
			قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف سخت اقدام
پیٹرولیم قیمتوں میں متوقع اضافہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے جس کے تحت پیٹرول ایک روپے 54 پیسے، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں مریض کا غلط علاج کرنے پر ہسپتال کو 114 ارب روپے کا جرمانہ
اوگرا کی حتمی ورکنگ
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 15 ستمبر کو حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ لیوی اور دیگر ٹیکسز کے مطابق ورکنگ وزیراعظم کو ارسال کریں گے۔
حتمی منظوری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے.
 
				








 
  