قائم مقام امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کا پی ڈی ایم اے پنجاب ہیڈ آفس کا دورہ، ریلیف کمشنر کی بریفنگ

نیٹلی اے بیکر کا پی ڈی ایم اے پنجاب ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائم مقام امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے پی ڈی ایم اے پنجاب ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ باپ جس نے بیٹی کو ’افسر‘ بنانے کے لئے اپنا گھر اور رکشہ بیچ دیا

سیلاب کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ

نیٹلی اے بیکر نے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور موجودہ سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لی۔ ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے بتایا کہ پنجاب کو تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں دریائے راوی، ستلج اور چناب کے کنارے 4 ہزار 500 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 44 لاکھ 98 ہزار شہری متاثر جبکہ 24 لاکھ 51 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اداکار نے مقبولیت میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ریلیف کیمپس اور طبی امداد

ریلیف کمشنر نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں 396 ریلیف کیمپس، 490 میڈیکل کیمپس اور 405 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں انسانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو بھی علاج اور سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اب تک 19 لاکھ سے زائد جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ مختلف حادثات میں 97 شہری جان بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نومبر کیسز میں فواد چوہدری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست مسترد

متاثرین کی مدد اور تعاون

پی ڈی ایم اے حکام نے امریکی ناظم الامور کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر متاثرہ علاقوں میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ نیٹلی اے بیکر نے پی ڈی ایم اے کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ باہمی تعاون اور شراکت داری کے تحت متاثرین کی مدد جاری رہے گی۔

پی ڈی ایم اے کی شیلڈ کی پیشکش

اس موقع پر ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے نیٹلی اے بیکر کو پی ڈی ایم اے کی شیلڈ بھی پیش کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جواد حیدر، ڈائریکٹر آپریشنز نثار احمد ثانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...