Boris Johnson Reveals Biden’s Compliment on His Wife’s Beauty

جو بائیڈن کا برطانیہ کے دورے میں طیارہ بردار بحری جہاز پر سفر کرنے سے انکار
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2021 میں برطانیہ کے دورے کے دوران برطانوی طیارہ بردار بحری جہاز پر سفر کرنے سے انکار کردیا تھا جس کی انہوں نے وجہ بھی بتائی۔
یہ بھی پڑھیں: بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
بورس جانسن کی کتاب 'Unleashed' میں انکشافات
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق بورس جانسن نے کارن وال میں جی سیون سربراہی اجلاس سے قبل بائیڈن کے ساتھ اپنی ملاقات سے متعلق بتایا۔ جانسن کی کتاب 'Unleashed' کے ایک اقتباس کے مطابق جانسن اور ان کے معاونین نے اس وقت حیرانگی کا اظہار کیا جب 78 سالہ جو بائیڈن نے بحری جہاز پر سوار ہونے سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دہشت گردی کے لیے آنے والوں کو سخت ترین جواب دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
بائیڈن کا طیارہ بردار بحری جہاز پر سوار نہ ہونے کی وجہ
جانسن کی کتاب میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن کے عملے نے ہمیں بتایا کہ وہ بہت سے امور کی وجہ سے ہمارے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر سوار نہیں ہوں گے۔ اس چیز نے ان کی فٹنس پر بہت سے سوالات اٹھائے۔ تاہم سابق برطانوی وزیر اعظم نے ایک اور پہلو کو بھی بیان کیا۔ وہ یہ ہے کہ جو بائیڈن بورس جانسن کی اہلیہ کیری سے تھوڑے سے متاثر ہوگئے تھے۔ کیری اس وقت 33 برس کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دور تک مار کرنے والے میزائل اور اتحادی کی جاسوسی: کیا ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے حوالے سے امریکی دستاویزات جان بوجھ کر لیک کی گئیں؟
کیری اور بائیڈن کا مذاق
بورس جانسن کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی اہلیہ جِل بائیڈن کے ہمراہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ جو بائیڈن نے مذاق میں کہا کہ وہ اور کیری (بورس جانسن کی اہلیہ) ساحل سمندر پر اکیلے چہل قدمی کے لیے نکل سکتے ہیں۔
کیری سے ملاقات کے دوران بائیڈن کا تبصرہ
جانسن کی کتاب میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے اس کے مطابق بائیڈن نے کیری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہیں آپ اور میں ساحل سمندر پر چلتے ہیں اور اس آدمی کو یہاں چھوڑ دیں؟ اس وقت جل بائیڈن کی آنکھوں میں حیرت کے آثار دکھائی دیے۔