تمبو انہیں مل رہے ہیں جن کی بیویاں خوبصورت ہیں: سیلاب متاثرہ شخص کا کیمپ نہ ملنے پر دلچسپ شکوہ

لاہور میں سیلاب کی تباہی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے دریاؤں سیلاب نے متعدد شہروں میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے جہاں شہریوں کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیا جارہاہے جبکہ بڑے پیمانے پر فصلیں بھی تباہ ہو گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل
ایک شہری کا دلچسپ شکوہ
اس دوران ایک شہری نے کیمپ نہ ملنے کا انتہائی دلچسپ شکوہ کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرہ شخص نے نجی ٹی وی کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’تمبو (کیمپ) انہیں مل رہے ہیں جن کی بیویاں خوبصورت ہیں، پولیس والوں کو اگر کوئی عورت کہے کہ مجھے تمبو دلا دو تو یہ وہیں ڈالا روک دیتے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم ”ڈان 3” میں رنویر سنگھ کے ساتھ ہیروئن کا نام سامنے آگیا
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
سیلاب متاثرہ شخص کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر شہریوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیئے جارہے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
تمبو انہیں مل رہے ہیں جن کی بیویاں خوبصورت ہیں پولیس والوں کو اگر کوئی عورت کہے کہ مجھے تمبو دلا دو تو وہیں ڈالا روک دیتے ہیں ۔۔ pic.twitter.com/ysg2NyQBoq
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) September 12, 2025