سیلابی ریلے سے علی پور اور گردونواح کے کئی دیہات متاثر، بھاری نقصان، مریم اورنگزیب لاتی ماڑی اور سیت پور پہنچ گئیں

علی پور میں سیلاب کی صورتحال
علی پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شدید سیلابی ریلے سے علی پور اور گردونواح کے کئی دیہات متاثر ہوگئے، جس کے باعث لوگوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کی 53ویں برسی، پاکستان کی مسلح افواج کا خراج عقیدت
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب رات گئے علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں لاتی ماڑی اور سیت پور پہنچیں اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینکوں کو 6روز میں 15ہزار 844حج درخواستیں موصول، سب سے زیادہ کس شہر سے آئیں؟جانیے
متاثرین کے مسائل کا حل
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ساتھ ہی مریم اورنگزیب کی نگرانی میں انخلاء آپریشن بھی جاری رہا، اس دوران محفوظ مقامات تک رسائی کے لیے بیڑوں کا بھی استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر بیوی بھول کر شوہر گاڑی لے کر نکل پڑا، پولیس نے واپس ملوا دیا
ریلیف کی سرگرمیاں
مریم اورنگزیب کی نگرانی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں ٹینٹ تقسیم کیے گئے جبکہ کھانے پینے کا سامان اور راشن بھی فراہم کیا گیا۔
امدادی سامان کی ترسیل
انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ وہ خود مزید امدادی سامان لے کر سیت پور جائیں گی۔