لاہور میں 2 مزدور مبینہ طور پر زہریلے دہی بھلے کھانے سے جاں بحق
واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں مبینہ طور پر زہریلے دہی بھلے کھانے سے دو مزدور دم توڑ گئے، جبکہ ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ خودکش دھماکا: حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
جاں بحق مزدوروں کی شناخت
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں مبینہ طور پر زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں، ایک مزدور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج کس منہ سے پیپلز پارٹی کا دم چھلّا بنے ہوئے ہیں، ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے یہ لوٹے مسلم لیگ کے نام پر سیاہ دھبوں کی حیثیت رکھتے ہیں
پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدوروں کی شناخت ارشد اور سجاد کے نام سے ہوئی۔ جائے وقوعہ سے کھانے کے نمونے اور دیگر شواہد اکٹھے کیے گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھانے کے نمونے لے کر تفتیش شروع کردی۔
ورثا کا بیان
دوسری جانب ورثا کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی دشمنی نہیں، جو ہوا اللہ کی رضا ہے، کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں چاہتے، پوسٹ مارٹم کے بغیر میتیں حوالے کردی جائیں۔








