لاہور میں 2 مزدور مبینہ طور پر زہریلے دہی بھلے کھانے سے جاں بحق

واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں مبینہ طور پر زہریلے دہی بھلے کھانے سے دو مزدور دم توڑ گئے، جبکہ ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزنی میں شیعہ برادری کا افغان حکومت کی حمایت کا اظہار
جاں بحق مزدوروں کی شناخت
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں مبینہ طور پر زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں، ایک مزدور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدوروں کی شناخت ارشد اور سجاد کے نام سے ہوئی۔ جائے وقوعہ سے کھانے کے نمونے اور دیگر شواہد اکٹھے کیے گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھانے کے نمونے لے کر تفتیش شروع کردی۔
ورثا کا بیان
دوسری جانب ورثا کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی دشمنی نہیں، جو ہوا اللہ کی رضا ہے، کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں چاہتے، پوسٹ مارٹم کے بغیر میتیں حوالے کردی جائیں۔