72 ملین ڈالر فراڈ کے الزامات، بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے خاموشی توڑ دی

راج کندرا کے الزامات کی تردید
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارتی بزنس مین راج کندرا نے اپنے خلاف دائر 6.04 ارب روپے (تقریباً 72 ملین ڈالر) کے مبینہ فراڈ کے الزامات کی تردید کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستunting: بچوں کے قد میں عمر کے لحاظ سے کمی کی وجوہات جو نظر انداز کی گئی ہیں۔
پروموشن کے دوران دفاعی موقف
اپنی پنجابی فلم ’مہر‘ کے پروموشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج کندرا نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور سچ جلد سامنے آ جائے گا۔ ہم نے اب تک کچھ نہیں کہا کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم بے قصور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سوئے 2 مسافر گر کر جاں بحق
الزامات کی تفصیلات
یاد رہے کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا پر یہ الزامات 60 سالہ بزنس مین دیپک کوٹھاری کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ دیپک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک سرمایہ کاری کے معاہدے میں جو کہ 2015 سے 2023 کے دوران کیا گیا تھا، راج کندرا اور شلپا شیٹی نے دھوکہ دیا۔ دیپک کے مطابق، انہیں 2015 میں بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ، جس کے شریک مالکان کندرا اور شیٹی تھے، کو 12 فیصد سالانہ منافع پر 7.5 ارب بھارتی روپے قرض دینے کے لیے راضی کیا گیا تھا۔ اس دوران انہوں نے مجموعی طور پر 6.04 ارب بھارتی روپے راج کندرا کو منتقل کیے لیکن بعد میں یہ معاہدہ ایک سرمایہ کاری میں تبدیل کردیا گیا۔
شخصی ضمانت اور استعفیٰ
دیپک کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹی نے اپریل 2016 میں اس معاہدے کیلئے ذاتی ضمانت دی تھی لیکن ستمبر 2016 میں اداکارہ نے کمپنی ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ دیپک نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اُس وقت کمپنی پر دیوالیہ ہونے کے مقدمات بھی چل رہے تھے، جو مبینہ طور پر ان سے چھپائے گئے۔