جنوبی وزیرستان کے 12 شہداء نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی، قوم سلام پیش کرتی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیر اعلی مریم نواز کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی مریم نواز نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشن میں 35 بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اچھا ڈرامہ لگا ہوا ہے،،علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے پر بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو کا ردِعمل
شہداء کو خراجِ عقیدت
وزیراعلیٰ نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
امن کی قیمت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے 12 شہداء نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی ہے، قوم سلام پیش کرتی ہے۔