سستی گاڑیوں اور سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

گھر میں لوٹ مار: سستی گاڑیوں کے جھانسے میں لوگ لٹ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سستی گاڑیوں اور سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا رکن گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویان ملڈر نے برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بتادی۔
ملزم کی گرفتاری
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نوسرباز گروہ 37 شہریوں سے 4 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا ہے، ملزم زنیر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: زنا کے مقدمے میں بیان بدلنا جرم، متاثرہ خاتون کیخلاف مقدمہ درج
فراڈ کا طریقہ کار
ملزم رائل بلیو انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے بزنس ڈویلپمنٹ افسر کی آڑ میں فراڈ کر رہا تھا، ملزم کم مارک اپ لیز پر گاڑیاں دینے کا جھانسہ دیکر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہے۔
مزید ملزمان کی تلاش
ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنا رہا تھا۔ ملزمان شہریوں سے %20 ڈاؤن پیمنٹ وصولی کے بعد کم مارک اپ پر گاڑیاں لیز پر دینے کا جھانسہ دے رہے تھے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔