یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
سیشن عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے والے ملزم حسن زاہد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
درخواست کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہین مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل لیکن دراصل کس بات نے ملزم کو طیش دلایا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا
NCCIA کی شکایت
درخواست گزار کے مطابق اس نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت جمع کرائی، تاہم ادارے کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
عدالت کی ہدایت
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم ایجنسی متعلقہ قوانین کے تحت درخواست کا جائزہ لے کر کارروائی کرے۔








