انسداد منشیات اسمگلنگ کارروائیوں میں 4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
منشیات کی بڑی برآمدگی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
کریک ڈاؤن اور گرفتاریاں
ترجمان کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 5 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 210 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا زراعت میں آگے نکل گئی، ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم
خصوصی کارروائیاں
ایک کارروائی میں سبزی منڈی کراچی کے قریب ٹرک سے 60 کلو چرس اور 13 کلو آئس برآمد کی گئی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح برکی روڑ لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان سے 2.400 کلو چرس اور 1 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پلیٹ فارم ٹکٹ کی بھی عجب داستان ہے
مزید برآمدگیاں
اُدھر سہراب گوٹھ کراچی میں 2 مسافروں کے قبضے سے 2 کلو ہیروئن اور 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ تربت کے قریب گاڑی سے 104 کلو آئس برآمد کی گئی۔ ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب 26 کلو آئس برآمد ہوئی۔
قانونی کارروائی
تمام کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








