دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک، 7 جوان شہید
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن
دیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) دیر کے علاقے لال قلعہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بھارتی سپانسرڈ 10 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں پانی کی آمد میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ
شہداء کی فہرست
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے 7 سپوت بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔ فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔ شہید ہونے والوں میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک عظمت اللّٰہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد اور سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور چند ماہ کے مہمان ہیں، ترجمان جے یو آئی سورس
بہادری کی داستان
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بہادر سپوت خوارج کے یرغمال بنائے گئے معصوم شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔ خفیہ اطلاعات کے مطابق ان گھناؤنے اقدامات میں افغان شہری براہِ راست ملوث ہیں۔ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔
جاری کلیئرنس آپریشن
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں کسی بھی بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔








