مسلم لیگی وکلاء کے اتحاد کی خاطر اس وقت انتخابات انتہائی ضروری ہیں کیونکہ آنیوالا وقت انتہائی کٹھن ہے اور بھرپور منظم جدوجہد کا متقاضی ہے۔

مصنف کی معلومات

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 156

یہ بھی پڑھیں: پنجاب دھی رانی پروگرام: درخواستوں کی وصولی شروع، دولہا دلہن کو 1 لاکھ روپے ملیں گے

تنظیمی کمیٹی کے ممبران

گروپ نمبر 1

چودھری محمد فاروق، محمد زمان قریشی، محمد اسلم سندھو

گروپ نمبر 2

خواجہ محمد شریف، سردار مشکور احمد سندھو، میاں شاہد اقبال

گروپ نمبر 3

نثار احمد بٹ، چودھری بشیر احمد شہزاد، چودھری عبدالرشید مونن

گروپ نمبر 4

Old Senior and Committed Muslim Leaguers: محمد خرم واسطی، بی اے فخری، رانا امیر احمد خاں

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون کے سامنے کپڑے اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل، گرفتار کرلیا گیا

ملاقات اور مشاورت

مندرجہ بالا کمیٹی آپ سے پہلی فرصت میں ملاقات کر کے راہنمائی حاصل کرے۔ بعدازاں یکم تا 31 اکتوبر نئے سرے سے رکنیت سازی کرنے کے بعد 20 نومبر سے پہلے مسلم لیگی وکلاء لاہور و پنجاب کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے تاکہ مسلم لیگی وکلاء منتخبہ قیادت کی راہنمائی میں مسلم لیگ کی جانب سے شروع کی گئی ”پاکستان بچاؤ“ تحریک میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ہم وکلاء اس امر پر کامل یقین رکھتے ہیں کہ مسلم لیگی وکلاء کے مختلف دھڑوں میں اتحاد و یکجہتی اور اشتراکِ عمل کا حصول صرف اور صرف الیکشن کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے قبل ایمن کو چھوٹی ’بہن‘ کے طور پر دیکھتا تھا، اداکار منیب بٹ

انتخابات کی ضرورت

مسلم لیگی وکلاء کے اتحاد کی خاطر اس وقت انتخابات انتہائی ضروری ہیں کیونکہ آنے والا وقت انتہائی کٹھن ہے اور بھرپور منظم جدوجہد کا متقاضی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے کچھ نہیں نکلنا، شیخ رشید

تائیدی بیانات

نثار احمد بٹ (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) صدر مسلم لیگ وکلاء محاذ پنجاب میں مسلم لیگی وکلاء کے تمام دھڑوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کے ضمن میں رانا امیر احمد خاں ایڈووکیٹ کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز کا خیرمقدم کرتا ہوں کہ مسلم لیگ لائیرز فورم میں کی گئیں تمام نامزدگیاں ختم کر دی جائیں۔

ہم نہ صرف مسلم لیگی وکلاء محاذ میں اپنے عہدوں سے دستبردار ہونے کے لئے تیار ہیں بلکہ ہم مسلم لیگی وکلاء کی متحدہ تنظیم کے لئے مسلم لیگ وکلاء محاذ کے نام کے لئے بھی اصرار نہیں کریں گے، بشرطیکہ مسلم لیگی وکلاء کی متحدہ تنظیم کے نام کا فیصلہ جمہوری طریق پر الیکشن سے پہلے متحدہ جنرل باڈی سے حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

دیگر تائیدی بیانات

نثار احمد بٹ ایڈووکیٹ صدر مسلم لیگ وکلاء محاذ پنجاب لاہور اور خواجہ محمد شریف سابق صدر لاہور بارایسوسی ایشن میں رانا امیر احمد خاں ایڈووکیٹ کی اس تجویز سے پوری طرح متفق ہوں کہ مسلم لیگی وکلاء کے درمیان جو مختلف دھڑے بندیاں ہیں وہ جلد از جلد ختم ہونی چاہئیں۔

یہ ضروری ہے کہ تنظیم کو جمہوری طور پر استوار کیا جائے اور تمام نامزدگیاں ختم کی جائیں۔ مسلم لیگ کو یہ شرف حاصل ہے کہ قائد اعظمؒ کی قیادت میں پاکستان کو جمہوری طور پر حاصل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کی درخواست قبول کرلی

حتمی درخواست

سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ صاحب نے اگست کے مہینے میں صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں یہ فرمایا تھا کہ مسلم لیگی وکلاء کی تنظیم کو جلد از جلد جمہوری طور پر استوار کیا جائے گا۔ ہمارے قابل قدر لیڈران کرام کو چاہئے کہ اس سلسلہ میں جلد از جلد قدم اٹھائیں تاکہ مسلم لیگ کو بار کے پلیٹ فارم پر کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...