اگر ہمارے ساڑھے 5 ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا: چوہدری پرویز الہی

چوہدری پرویز الہٰی کا بیان
گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہماری ساڑھے 5 ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا۔ گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین مارے مارے پھر رہے ہیں کہ گجرات کے لیے پیکیج لے کر آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی کی غزہ میں تازہ کارروائیوں میں مزید77 فلسطینی شہید
ن لیگ کے منصوبوں کی تنقید
چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ہمارا 1122 کا منصوبہ ہی کافی ہے، ن لیگ ہمارے منصوبے جیسا کوئی ایک منصوبہ لا کر دکھائے۔ سابق وزیرِ اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے کام میں برکت نہیں، بانیٔ پی ٹی آئی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ کا پیغام
اس موقع پر، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے بانی کا پیغام لے کر حاضر ہوا ہوں، ہمارے عوام دوست منصوبوں کو عوام دشمن حکومت نے چلنے نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کا حکم ہے کہ مشکل گھڑی میں ورکرز عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ کھڑی ہے۔