اسپین، کیفے میں دھماکہ، 21 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی
میڈرڈ میں دھماکہ
میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے ایک کیفے میں دھماکہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شرمندہ یا خوفزدہ؟عمران خان سے ملاقات کیلئے بھی کوئی نہ آیا
دھماکے کا وقت اور نقصانات
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہوا جس کے نتیجے میں 21 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے، عاصم افتخار
ایمرجنسی سروسز کی کارروائی
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تحقیقات کا آغاز
دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔








