ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

سری لنکا کی کامیابی
ابو ظبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی20 ایشیا کپ کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے دی اور ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں ڈیلیوری بوائے نے سڑک کنارے پڑا تکیہ دیکھ کر خاتون کی زندگی بچا لی
میچ کا خلاصہ
ابوظبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے اہم ترین میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 140 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 4 وکٹ کے نقصان پر 32 گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بریڈ پٹ تیسری شادی کے لیے تیار، منگنی کر لی
سری لنکا کی بیٹنگ
سری لنکا نے 140 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کر لیا، نسانکا نے 50 رنز جبکہ کمل مشرا نے 46 رنز ناٹ آؤٹ کی باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار نبھایا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا
بنگلادیش کی بیٹنگ
میچ کی ٹاس سری لنکن کپتان نے جیتی اور بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 139 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے شمیم حسین نے 42 اور ذاکر علی نے 41 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور مشکل ترین وقت میں ٹیم کے سکور میں 86 رنز کا اضافہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے اختیار کردہ روئیے کے باعث ندامت وپشیمانی محسوس کرنے کے بجائے یہ عزم و ارادہ کریں کہ آپ وہ غلطی دوبارہ نہیں کریں گے جو آپ کر چکے
بنگلادیش کے کھلاڑیوں کی کارکردگی
بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس 28، مہدی حسن 9، توحید ہردوئے اور اوپننگ جوڑی تنزید حسین اور پرویز حسین ایمان بغیر کھاتا کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 139 رنز بنائے جبکہ سری لنکا نے ونندو ہسارنگا نے 2، نوان تھوشارا اور دشمانتا چیمیرا نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
ٹاس کا فیصلہ
سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیشی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کہا کہ ہم نے پچ کی تازہ صورتحال دیکھی ہے اور پہلے بنگلادیش کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔