قطر: عرب اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس آج، اسحاق ڈار نمائندگی کریں گے
دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا
اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خلیجی ریاست کے خلاف اسرائیلی حملے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
اجلاس کی اہمیت
وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہا کہ دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں خلیجی ریاست کے خلاف اسرائیلی حملے کے حوالے سے ایک قرارداد کے مسودے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، یہ قرارداد سربراہی اجلاس سے قبل اتوار کو منعقد ہونے والے عرب اور اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یانگو رائیڈ کی جانب سے پاکستان بھر کے پارٹنرز ڈرائیورز کے لیے شاندار انعامات کے ساتھ “ڈرائیو ٹو وِن چیلنج”جاری ، سوزوکی آلٹو بھی جیتنے کا موقع
عرب اسلامی یکجہتی کی عکاسی
وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہا کہ اس وقت عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا انعقاد اپنی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ بزدلانہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے قطر کی ریاست کے ساتھ وسیع عرب اور اسلامی یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق
شرکت کرنے والے رہنما
واضح رہے کہ عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کل ہو گا جس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔ ادھر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ دوحہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے قطر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ رینجرز نے نان کسٹم پیڈ مختلف اقسام کے 750 اسمارٹ فونز اور 61 ٹیبلٹس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، 2 ملزم گرفتار
پاکستان کی نمائندگی
دوسری طرف پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے قبل 14 ستمبر کو وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے شہری کا بیٹا برما میں غیر قانونی حراست اور تشدد کا شکار ، ایف آئی اے سے فوری مدد کی اپیل
وزیراعظم کا دورہ قطر
وزیرِاعظم شہباز شریف 15 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر سمیت خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
سابق دورہ
یہ ایک ہفتے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کا دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ 11 ستمبر کو دوحہ گئے تھے جہاں انہوں نے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی.








