سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف خان نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے سے متعلق بیان پر شعیب ملک کی کلاس لے لی

عبدالرؤف خان کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف خان نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے سے متعلق بیان پر سابق کرکٹرز کی کلاس لے لی اور منافق قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے سیاست سے تعلق پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا “تبصرہ”
شعیب ملک پر تنقید
اپنے سوشل میڈیا بیان میں عبدالرؤف خان کا کہنا تھا کہ جس فارمولے پر شعیب ملک خود پچیس سال پاکستان ٹیم میں کرکٹ کھیلتا رہا نہ باولر نہ بیٹسمین ۔ اب کہہ رہا ہے کہ آدھے تیتر اور آدھے بٹیر والا یہ فارمولا موجودہ پلیئرز پر فٹ نہیں آتا۔ حالانکہ کہ خود تمام کرکٹ اسی فارمولے کے تحت اس نے خود کھیلی ہے جس پر پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان عمران خان نے بھی اس کو "ریلو کٹے" سے تشبیہ دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.69 روپے سستی ہونے کا امکان
منافقانہ رویے کی مذمت
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں ان سابقہ کرکٹرز کی منافقت پر جنھوں نے خود اور اپنا سارا خاندان ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کھیل کر پالا پوسا اب وہ کہتے ہیں کہ ڈیپارٹمنٹ بند کر دو۔ جو پچاس بالز میڈن کھیل کر 20 رنز بناتے تھے ان کو 100 کا سٹرائیک ریٹ پسند نہیں اور جو خود ساری عمر میچ فکسنگ فینسی فکسنگ کرتے رہے وہ میڈیا پر ایمانداری اور اخلاقیات پڑھا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پیغام
جس فارمولے پر شعیب ملک خود پچیس سال پاکستان ٹیم میں کرکٹ کھیلتا رہا نہ باولر نہ بیٹسمین ۔ اب کہ رہا ہے کہ آدھے تیتر اور آدھے بٹیر والا یہ فارمولا موجودہ پلیئرز پر فٹ نہیں آتا۔ حالانکہ کہ خود تمام کرکٹ اسی فارمولے کے تحت اس نے خود کھیلی ہے جس پر پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان… pic.twitter.com/yo5I7X8mhG
— Abdur Rouf Khan (@AbdurRoufKhan6) September 13, 2025