ایشیا کپ، بھارت کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل

پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے بڑے مقابلے کےلئے پلئینگ الیون فائنل ہوگئی۔ پچ کو دیکھنے کے بعد کوچ اور کپتان نے پلئینگ الیون فائنل کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز 27 جون سے ہونے کا امکان، ماہر فلکیات

کپتان کا اعتماد

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ابتدائی مشاورت میں گزشتہ روز ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی بات ہوئی تھی تاہم کپتان سلمان علی آغا نے شاہین شاہ آفریدی پر بھروسہ دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان کی طرف سے قاضی فائز عیسیٰ کی مخالفت کا دعویٰ، مگر وجہ کیا بنی؟ معروف صحافی تفصیلات سامنے لے آئے۔

تبدیلیاں اور انتخاب

ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کی شمولیت پر بات چیت ہوئی تھی تاہم کپتان اور کوچ نے فی الحال عمان کے خلاف کھیلی جانے والی پلئینگ الیون پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین: ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک

ہیڈ کوچ کا مشورہ

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بیٹرز کو صبر و تحمل اور پریشر کے بغیر کھیلنے کا مشورہ دیا، ہیڈ کوچ اور کپتان نے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کو پریشر کے بغیر کھیلنے کی تلقین کی۔

یہ بھی پڑھیں: مختصر لباس پہننے پر علیزے شاہ کا مؤقف آگیا

ایشیا کپ کی اہمیت

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا، معرکہ حق کے بعد روایتی حریف پہلی بار آمنے سامنے آئیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی کا مختصر دورانیہ، لیکن خوشیوں سے بھرا ہونا چاہئے

ٹیموں کی کارکردگی

حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں، بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی، پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز اپنے نام کی۔

ایشیا کپ کی تاریخ

ایشیا کپ میں بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں، پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی، بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...