آزاد کشمیر پولیس میں ہڑتال، اسلام آباد پولیس کے 2000 اہلکار طلب

آزاد کشمیر پولیس کی ہڑتال کا اثر

اسلام آباد، مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر پولیس میں ہڑتال کے باعث اسلام آباد پولیس کے 2000 اہلکار طلب کرلیے گئے۔ وفاقی پولیس نے آزاد کشمیر حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 2000 پولیس کی نفری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں افسران اور کانسٹیبل شامل ہیں۔ یہ پولیس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال یا مقامی پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر آزاد کشمیر حکومت کے کہنے پر ایکشن لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 6 بار ایسویسییشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کی وزیر قانون پنجاب اور خالد رانجھا سے ملاقات

سیکیورٹی کی صورتحال

آزاد کشمیر میں 29 ستمبر کو ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکومت سے سیکیورٹی منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر 2000 پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کی جا رہی ہے، جس میں ایک ایس ایس پی، 4 ایس پیز، 8 ڈی ایس پیز، 6 انسپکٹرز، 88 سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 1718 ہیڈ کانسٹیبلان و کانسٹیبلان، اور 132 لیڈی کانسٹیبلان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیمنٹ وکٹ کی کرکٹ ختم نہیں ہونی چاہیے تھی، شاہد آفریدی

اہلکاروں کی تفصیلات

اسلام آباد پولیس کے مختلف ڈویژنز سے افسران و اہلکاروں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشنز ڈویژن سے 636، سیکیورٹی ڈویژن سے 480 اہلکار آزاد کشمیر بھیجے جائیں گے۔ سی ٹی ڈی سے 80 جبکہ ٹریفک پولیس سے 90 اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاجسٹک ڈویژن سے 161 اور لاء اینڈ آرڈر سے 238 اہلکار بھی نامزد کئے جائیں گے۔ سی پی سی ڈویژن سے 251، اسپیشل برانچ سے 38 اور سیف سٹی سے 26 اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ اس طرح مجموعی طور پر 2000 پولیس اہلکار آزاد کشمیر میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

اہم ہدایتیں

تمام متعلقہ ڈویژنز کے افسران کو آج ہی فہرست مرتب کر کے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت میں اے آئی جی آپریشن نے تمام ڈویژن کو حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...