صرف پنجاب میں 46لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، بحالی تک کام جاری رکھیں گے :الخدمت فاؤنڈیشن

الخدمت فانڈیشن کی کوششیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر احسان اللہ وقاص نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرنے اور ان کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ خیمہ بستیاں بھی بسائی گئی ہیں جہاں متاثرین کو راشن، ادویات، اور دیگر ضروریات زندگی کے علاوہ ہائجین ڈگنٹی کٹس بھی فراہم کی جارہی ہیں، تاکہ انہیں وبائی امراض سے بھی محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس وقار احمد کی انتخابی پٹیشن سننے سے معذرت

ہائیجین ڈگنٹیکٹ پیکنگ ڈرائیو

’’صباح نیوز‘‘ کے مطابق احسان اللہ وقاص نے ان خیالات کا اظہار مقامی کالج میں الخدمت خواتین ٹرسٹ لاہور کے تحت سیلاب متاثرین کے لئے ہائجین ڈگنٹی کٹ پیکنگ ڈرائیو کے انعقاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الخدمت خواتین فائونڈیشن کی ذمہ داران بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں اس وقت تک شدید سیلاب کے باعث 46 لاکھ افراد اور 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔ جہاں بھی سیلاب موجود ہے، وہاں الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار دن رات کام کر رہے ہیں، ہم سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اور آخری فرد کی بحالی تک کام جاری رکھیں گے۔

رضاکاروں کا عزم

انہوں نے کہا کہ ہائجین ڈگنٹی کٹ پیکنگ ڈرائیو میں الخدمت کی رضاکار خواتین کے علاوہ 500 طالبات نے بھی حصہ لیا جبکہ ہزاروں ہائجین ڈگنٹی کٹس کی پیکنگ کی گئی۔ احسان اللہ وقاص نے الخدمت رضا کاروں اور طالبات کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں جس طرح پوری قوم متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے کوشاں ہے، امید ہے جلدہی متاثرین معمول کی زندگی گزارنے لگیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...