لاہور : سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ
حادثہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہدرہ کے قریب جسٹس عائشہ اے ملک کا سکواڈ حادثے کا شکار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ مجیب پر مقدمہ چلایا گیا، وکیل منتخب کرنے کیلئے کہا گیا تو اے کے بروہی مرحوم کا نام لیا، بروہی نے حکومت کی تحریری یقین دہانی پر وکالت کی
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آرہی تھیں۔ ان کے سکواڈ کو شاہدرہ کے پاس حادثہ پیش آگیا۔ ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں عمر، عبداللہ اور مبشر شامل ہیں۔
حادثے کی وجہ
پولیس کا کہنا ہے کہ سکواڈ کی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی۔ ٹریفک حادثے میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں۔ سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سکیورٹی کے ہمراہ روانہ کردیا گیا۔








