مون سون بارشوں کے نتیجے میں برساتی نالے سے صدیوں پرانی نوادرات نکل آئیں

ڈیرہ غازی خان میں نایاب سکے کی دریافت
ڈی جی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ غازی خان میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالہ سخی سرور سے صدیوں پرانے نایاب سکے اور دیگر نوادرات نکل آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے رکتے ہی انجن علیٰحدہ ہو کر کسی روٹھے محبوب کی طرح پلیٹ فارم سے نکل کر دور کہیں دھند میں گم ہو جاتا ہے، اتنا دور کہ نظر آنا بھی بند ہو جاتا ہے۔
نایاب نوادرات کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے آثار قدیمہ کی ٹیم کے ہمراہ مقامی افراد کو ملنے والے مختلف ادوار کے سکوں اور دیگر پتھروں کا معائنہ کیا۔ مقامی افراد نے مختلف مقامات سے ملنے والے 400 سے زائد قدیمی سکے اور دیگر نوادرات ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی، میٹرک امتحانات میں پنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن ہولڈر اکرام اللہ کی وزیراعظم سے گفتگو۔
سکوں کی تاریخی اہمیت
ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ان سکوں میں مغل، تغلق، سکھ دور، کنشکا، درانی، لودھی خاندان، برطانوی دور، نادر شاہ، بہادر شاہ ظفر، عرب اور وسطی ایشیا کی سلطنتوں کے سکے بھی شامل ہیں۔
سیاحت اور تحقیق کے نئے مواقع
ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کا کہنا تھا کہ یہ دریافت خطے کی تاریخی اور تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جو مستقبل میں سیاحت اور تحقیق کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔