ہم پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آج کی جیت کو بھارتی مسلح افواج کے نام کرتے ہیں، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو۔
سوریا کمار یادیو کی شاندار فتح
جنم دن پر شاندار فتح، سوریا کمار یادیو نے جیت کو بھارت کے نام کیا
یہ بھی پڑھیں: عالمی حالات کا ملک پر اثر پڑے گا، سب پاکستانیوں کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، عمران خان
سالگرہ کا خصوصی تحفہ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف جیت کو اپنی سالگرہ کا بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے اسے بھارت کے عوام اور مسلح افواج کے نام کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں میٹرو اور اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور ہائی سپیڈ ٹرین چلنے جارہی ہیں: عظمی بخاری
جیت کا شاندار احساس
پیشکش تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے کہا کہ "یہ ایک زبردست احساس ہے کہ جیت میری سالگرہ پر ملی، یہ میرے لیے نہیں بلکہ بھارت کے لیے ریٹرن گفٹ ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ آخری چھکا مارنا ان کے اہداف میں شامل تھا اور وہ چاہتے تھے کہ آخر تک وکٹ پر موجود رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور چین کی ٹیرف جنگ ، ہالی ووڈ بھی زد میں آگیا
مقابلہ کی تیاری
پاکستان کے خلاف میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے لیے یہ کسی اور ٹیم کے خلاف کھیلنے جیسا ہی ہے، ہم ہر حریف کے لیے یکساں تیاری کرتے ہیں۔" انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی بھی اسپنرز کی بدولت جیتی تھی اور وہ خود اسپنرز کے بڑے مداح ہیں۔
متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی
آخر میں بغیر کسی سوال کے انہوں نے کہا:
"ہم پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور آج کی جیت کو بھارتی مسلح افواج کے نام کرتے ہیں۔"








