میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے سپورٹس مین شپ کیخلاف عمل کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کا سپورٹس مین شپ کے خلاف اقدام
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سپورٹس مین شپ کے خلاف اقدام سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دن کے وقت سیاحوں کی آمد و رفت، شام ہوتے ہی سناٹا، کھیت اور کھجوروں کے جھنڈ، فرعونی مجسمے
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ
ایشیا کپ 2025 میں دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے سپورٹس مین شپ کے خلاف عمل کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم ایل این، یو اے ای اقلیتی ونگ نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی دبئی میں منایا، کیک کاٹا گیا
ٹاس کے دوران بھی سپورٹس مین شپ کا فقدان
اس سے قبل ٹاس کے وقت بھی اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کیا گیا تھا جب دونوں کپتانوں نے مصافحے سے گریز کیا۔
سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادو کا مصافحہ نہ کرنا
بعد ازاں جب سلمان علی آغا روی شاستری سے بات کرکے لوٹے تو اس وقت بھی سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادو نے مصافحہ نہیں کیا۔