ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی صحت کا مسئلہ ہے ان دنوں پٹھوں کے امراض معدے اور آنکھوں کے حوالے سے صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ علاج کروائیں، اپنی نظر اتاریں اور آج کل یا حیی یا قیوم کا ورد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو بھی پرانے تعلق تھے وہ آہستہ آہستہ ختم ہو رہے ہیں۔ آپ زبردستی ان کو برقرار نہ رکھیں اور کوشش کریں کہ صرف اپنے ضروری کاموں پر توجہ دی جائے تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ اب ایک بڑی مشکل سے نکل چکے ہیں، قدرتی مدد حاصل ہوئی ہے۔ اب جان بوجھ کر خود کو کسی مشکل میں نہ ڈالیں، چند دن خاموشی ضروری ہے ورنہ پھر فیصلہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی دنوں سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے، انشاءاللہ ان کا کوئی اہم اور اچھا سلسلہ بن سکتا ہے اور آپ کی مالی پوزیشن بھی اب مضبوط ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک شخص پر بھروسہ کر کے مت چلیں، وہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ان دنوں ویسے ہی مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے، جو آپ کے لئے سخت مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس: انوارالحق کاکڑ اور کامران مرتضیٰ میں شدید تلخ کلامی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب وہ لوگ بھی کھل کر سامنے آ سکتے ہیں جو عرصہ دراز سے خاموشی سے وار کر رہے تھے۔ آج کا دن اپنی حفاظت کا ہے، پھر وہ جان ہو یا عزت، محتاط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم، نئی ترامیم کے ساتھ پیش
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک بار پھر نظر بد کا سامنا ہے، اس کے اثرات صحت پر سب سے زیادہ ہیں۔ جو لوگ کسی بھی بندش کو محسوس کر رہے ہیں، وہ سورہ قلم کی آخری دو آیات صبح شام پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں 7 رکنی پارلیمانی وفد روس کا دورہ کرے گا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں بھی دردِ سر رہے ہیں اور اب بھی کسی وقت بن سکتے ہیں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ یہ آپ کے لئے کتنے خطرناک ہیں، غور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف قتل کیس،ملزم عدالت پیش ، تفتیشی افسر کی استدعا پر فیصلہ سنا دیا گیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب حالات ایسے نہیں ہیں کہ آپ اپنی مرضی جو چاہے کرتے چلیں۔ حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہوگا اور دوست و دشمن کی پہچان بھی رکھنی ہوگی۔ یہ خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس مٹھائی کی ٹوکری لے کر آ گئے۔
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج ایک اہم پیغام مل سکتا ہے۔ آپ کو شاید کسی جانب سے مالی فائدہ حاصل ہو اور ان دنوں مال خانہ کھلا ہوا ہے جو بڑی ضرورتیں انشاءاللہ پوری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر: 1لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرض کا ٹارگٹ مکمل
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان لوگوں نے آپ کو کچھ نہیں دینا، ساری زندگی جن کے لئے مرتے رہے ہیں، آج بھی وہ آپ کے نہیں ہیں۔ اپنی زندگی خود بنانے کے لئے اللہ کا نام لے کر خود ہی قدم اٹھائیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بندش جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ آپ صدقہ دیں۔ سورہ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھا کریں اور کوشش کریں کہ آپ کو بعد نمازِ مغرب گھر سے باہر کم نکلنا ہے۔








