اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی
سارہ عمیر کی طلاق کی تصدیق
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سارہ عمیر نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
اداکاری کا آغاز
سارہ عمیر نے کم عمری میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور ان کا پہلا ڈرامہ 2008ء میں پی ٹی وی پر نشر ہوا، انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اس کے علاوہ سارہ نے نجی ٹی وی کے مقبول ریئلٹی شو دیسی کڑیاں کا بھی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گنے کی ٹرالیوں کو اوورلوڈنگ کے الزام میں روکنا ،مقدمات درج کرنا کسانوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے: ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ
شادی اور شوبز چھوڑنے کا فیصلہ
سارہ عمیر نے 2014ء میں مشہور ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا، تاہم حال ہی میں وہ تماشا سیزن 4 سے باہر ہونے کے بعد ایک شو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی طلاق کی خبر سب کے سامنے رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا فرض منصبی کی ادائیگی کے دوران جاں بحق پی ڈی ایم اے آفیسر کے خاندان کے لیے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان
طلاق کی وجوہات
سارہ عمیر نے کہا کہ میں نے تماشا میں حصہ اس لیے لیا کہ مجھے ایک بریک کی ضرورت تھی۔ میں اور میرے سابق شوہر ایک ہی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے اکثر سامنا ہو جاتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں اب سب کو بتا دینا چاہیے کہ میری طلاق ہو چکی ہے، جو کہ تماشا میں آنے سے چند ماہ پہلے ہوئی۔ میں ذہنی دباؤ میں تھی اور مجھے بطور سنگل پیرنٹ کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
تماشا کا تجربہ
انہوں نے مزید کہا کہ تماشا نے مجھے سکون دیا، وہاں نہ کوئی فون تھا، نہ باہر کی دنیا سے تعلق، نہ ہی ملاقاتیں۔ میں ہمیشہ چاہتی تھی کہ کچھ وقت ایسے مقام پر گزاروں جہاں سگنلز ہی نہ ہوں اور اللّٰہ نے مجھے یہ موقع دیا۔ جب میں نے شو کا پرومو ریکارڈ کیا تو یہی کہا تھا کہ میں اپنی زندگی میں اتنی مشکلات دیکھ چکی ہوں کہ تماشا میرے لیے بس کھیل ہی ہو گا۔ وہاں جب لوگوں کو لڑتے دیکھتی تھی تو سب کچھ بچکانہ سا لگتا تھا۔








