جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
شہداء کی تدفین
پشین، بارکھان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی نصر اللہ اور سپاہی روزی خان کو ان کے آبائی علاقوں پشین اور بارکھان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم پوری کوشش کریں گے کہ آج حکومت 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کرسکے: سینیٹر علی ظفر
نمازِ جنازہ کی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نمازِ جنازہ میں شہداء کے لواحقین، سول و عسکری حکام، علاقہ عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وطن کے بہادر سپوتوں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا، صدرِ پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اور سینئر فوجی افسران کی جانب سے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے بچوں پر وار کیا: وزیر اطلاعات
عوامی خیالات
اس موقع پر عوامی نمائندوں اور مقامی شخصیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کی حفاظت کی لازوال مثال قائم کی۔
پاک فوج کا عزم
پاک فوج نے اعادہ کیا ہے کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردی کے ناسور سے مکمل پاک کرنے تک قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔








