تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج

انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی درخواستیں خارج کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر کیس ؛ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل دینے سے روک دیا
درخواستوں کی سماعت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جج طاہرعباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تینوں ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔
مشتمل ارکان قومی اسمبلی
پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی آصف خان، فضل محمود اور ساجد مہمند نے 26 نومبر احتجاج کیس میں ضمانت کے لیے رجوع کررکھا تھا، پی ٹی آئی ایم این ایز تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں نامزد ہیں。