پی سی بی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو درخواست دیدی : محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کروا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ایونٹ قرار دے دیا
شکایت کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں شکایت درج کرائی ہے کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق اور ایم سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جو "اسپرٹ آف کرکٹ" سے متعلق ہیں۔ پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ میچ ریفری کو فوری طور پر ایشیا کپ سے ہٹا دیا جائے۔
سوشل میڈیا پر بیان
The PCB has lodged a complaint with the ICC regarding violations by the Match Referee of the ICC Code of Conduct and the MCC Laws pertaining to the Spirit of Cricket. The PCB has demanded an immediate removal of the Match Referee from the Asia Cup.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 15, 2025








