صحافی عمر دراز نے لوگوں کو ایک ہزار جانوروں کے لیے مفت چارہ تقسیم کرنے والے بھائیوں کی ویڈیو شیئر کر دی

بہاولپور میں جانوروں کے لئے مفت چارہ
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عمر دراز گوندل نے لوگوں کو جانوروں کیلئے مفت چارہ تقسیم کرنے والے بھائیوں کی ویڈیو شیئر کر دی۔
سیلاب کی تباہ کاری
عمردراز گوندل کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کیلئے چارہ بڑا مسئلہ ہے، سیلاب کی وجہ سے جانور پانی میں گھیرے ہوئے ہیں اور ان کا چارہ ان تک نہیں پہنچ رہا۔
مفت چارے کی تقسیم
عمر دراز گوندل کا کہنا تھا کہ میں علی پور شہر سے گزر رہا تھا، چارے والے دکان پر رش نظر آیا اور معلومات لینے کی کوشش کی۔ میرا خیال تھا کہ یہاں چارہ مہنگا فروخت ہو رہا ہوگا، میں حیران رہ گیا کہ جس بندے سے بھی بات کی انہوں نے بتایا کہ ہمیں یہاں جانوروں کیلئے چارہ مفت دیا جارہا ہے۔
بھائیوں کی انسانی خدمت
صحافی کا کہنا تھا کہ یہاں دو بھائی احسان اور ذیشان ہیں جو پرچی بناتے ہیں اور لوگوں کو چارہ دیتے ہیں۔ احسان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز انہوں نے ایک ہزار جانوروں کا چارہ لوگوں میں تقسیم کیا، جبکہ دوسرے بھائی ذیشان نے کہا کہ آج ہم نے 1200،1300 جانوروں کیلئے چارے کا انتظام کیا ہے۔
ذاتی مالی امداد
عمردراز گوندل کا کہنا تھا کہ میرا خود کاشتکار فیملی سے تعلق ہے، میں نے ان بھائیوں سے پوچھا کہ کیا آپ زمیندار ہیں اور آپ کاشت کرکے چارہ لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں تو دونوں بھائیوں نے بتایا کہ نہیں، ہماری زمین تو خود سیلابی پانی میں ڈوب گئی ہے۔ ہم اپنی جیب سے چارہ خرید کر لوگوں کو مفت دے رہے ہیں۔ وہاں جمع لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں جانوروں کیلئے چارہ مفت مل رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر آگاہی
علی پور کے 2 بھائی جن کی اپنی زمین سیلابی پانی میں ڈوب گئی وہ اپنی جیب سے چارہ خرید کر لوگوں کے جانوروں کے لیے مفت تقسیم کررہے ہیں pic.twitter.com/igRkkxNgyv
— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) September 14, 2025