ایمان مزاری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروادی
اسلام آباد میں چیف جسٹس کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے میں ایمان مزاری نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروا دی۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازا کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے: ایڈیشنل آئی جی کراچی
ہراساں کرنے کی انکوائری کمیٹی
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین سے ہراسمنٹ کی انکوائری کمیٹی کی سربراہ ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے کورٹ ایسوسی ایٹ کو چیف جسٹس کے خلاف شکایت موصول کروا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل ایک اور رات بھی جاری، دائرہ 180 شہروں تک پھیل گیا
شکایت کی تفصیلات
شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف خواتین کے ہراسمنٹ سے تحفظ کے ایکٹ کے تحت انکوائری کی جائے۔ اس بات کی تعین کی جائے کہ چیف جسٹس نے ایمان مزاری سے متعلق صنفی اور دھمکی آمیز ریمارکس دیے ہیں یا نہیں۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو شکایت کنندہ کو ہراساں کرنے کا مرتکب قرار دیے جانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
مزید اقدامات
ایمان مزاری نے شکایت میں مزید کہا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف ہراساں کرنے کے معاملے کو مجاز اتھارٹی سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے۔








