خیبرپختونخوا میں 1351 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 4 ارب سے زائد مقرر

خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 351 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جن کے سروں کی قیمت مجموعی طور پر 4 ارب 14 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے 6 لاکھ کسانوں کے لیے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجرا کی منظوری دے دی
محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ
سما ٹی وی کے مطابق، محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے محکمہ داخلہ کو دہشت گردوں کی تازہ فہرست ارسال کردی ہے۔ پشاور میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تعداد سب سے زیادہ 185 ہے۔
مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کی تعداد
فہرست میں شامل دیگر اضلاع اور ان میں موجود دہشت گردوں کی تعداد درج ذیل ہے:
- بنوں: 117
- جنوبی وزیرستان: 129
- ڈیرہ اسماعیل خان: 111
- سوات: 107
- کرک: 72
- کوہاٹ: 65
- باجوڑ: 42