یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ جہاز گینگ کا اہم رکن سیالکوٹ سے گرفتار
یونان کشتی حادثے میں اہم ترقی
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ججہ گینگ کے اہم رکن آصف علی ججہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
گرفتاری کی تفصیلات
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آصف علی ججہ ایف آئی اے کو 4 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم نے متعدد متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر ایک کروڑ 23 لاکھ روپے ہتھیائے۔ گرفتاری کے وقت ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر بہاولپور کا بھارت کے میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کے لیے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ
جعلی دستاویزات کا استعمال
ملزم نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر شہریوں کو یونان بھجوانے کی بھی کوشش کی۔
یونان کشتی حادثے کی نوعیت
ملزم آصف ججہ نے متعدد شہریوں کو کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی، خیال رہے کہ یونان کشتی حادثے میں متعدد نوجوان جاں بحق ہوئے تھے۔








