عمرہ ویزے کی آڑ میں ملازمت کے لیے سعودی عرب جانے والے 16 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا

ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے امیگریشن کی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران، عمرہ ویزے کی آڑ میں ملازمت کے غرض سے سعودی عرب جانے والے 16 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، زیر حراست 2 ملزمان ہلاک

مسافروں کی معلومات اور واپسی

ترجمان کے مطابق، آف لوڈ کئے گئے مسافر کم عمر تھے اور اکیلے سفر کر رہے تھے۔ ان مسافروں کو عمرہ کے طریقہ کار کے بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں تھیں۔ آف لوڈ ہونے والے مسافروں کے پاس سفری اخراجات کے حوالے سے 50 سے 200 ریال فی کس برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے شہر میں ‘موت کا جال’ کہلانے والے انسانی سمگلنگ کے کاروبار کی گہرائی اور وسعت کتنی ہے؟

غیر قانونی کام کی کوشش

مسافر عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا کر غیر قانونی طور پر کام کرنا چاہتے تھے۔ ان مسافروں نے کرک کے رہائشی ایجنٹ ابرار کو فی کس 3 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے تھے۔

قانونی کارروائی

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...