پاکستان نے پاک بھارت میچ میں مصافحہ کرنے سے منع کرنے والے میچ ریفری کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کے لیے خط لکھ دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کا میچ ریفری کے خلاف اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ٹاس سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ٹاس کے بعد مصافحہ کرنے سے منع کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اضافی کارروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احمد الشراع کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے پہلے شامی صدر بن گئے
آئی سی سی کو خط لکھا گیا
جیو نیوز کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔ آئندہ ماہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز ہونے والی ہے جس میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک ہاتھ میں تھامے خاتون کی بے بسی بتا رہی ہے کہ اس کو مارنے والے یہ سارے مرد کتنے غیرت مند ہیں، خواجہ آصف
پی سی بی کی درخواست
پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں واضح کیا ہے کہ پاک جنوبی افریقہ مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم آئندہ ماہ آل فارمیٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب میں پیسے کمانے کے خواہشمند صارفین کے لیے نئے ذرائع متعارف
ٹاس کے وقت کا واقعہ
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہوگا۔ اینڈی پائی کرافٹ نے اس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔ میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر اینڈریو رسل نے بتایا کہ یہ بھارتی بورڈ کی ہدایات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
پاکستان کا سخت فیصلہ
پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کی موقف
ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ اگر میچ ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میچ ریفری نے کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔








