امریکا اور چین میں ٹک ٹاک کی فروخت سمیت دیگر معاملات مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق ہوگیا

امریکہ اور چین کے مابین تجارتی مذاکرات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور چین نے ٹک ٹاک کی فروخت سمیت دیگر کاروباری معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین ہمیشہ اقوام متحدہ کا قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے،چینی صدر
گفتگو کی تاریخ
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 19 ستمبر کو گفتگو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے معمر خاتون کا انتقال، عمر کتنا تھی؟
اعلیٰ سطحی مذاکرات کے نتائج
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسون گریر نے 15 ستمبر کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں اعلیٰ سطحی امریکی و چینی مذاکرات کے بعد اعلان کیا کہ دونوں ممالک میں معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، تاہم دونوں نے واضح طور پر معاہدے کی تجارتی شرائط کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا یہ معاہدہ دو نجی فریقوں کے درمیان ہے لیکن اس کی تجارتی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا
ٹرمپ کا ردعمل
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ یورپ میں امریکا اور چین کے درمیان ہونے والا بڑا تجارتی اجلاس اچھا ہوا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک خاص کمپنی پر بھی معاہدہ ہو گیا ہے، جسے امریکی نوجوان بچانا چاہتے تھے، اب نوجوان بہت خوش ہوں گے۔یہ بھی لکھا کہ وہ 19 ستمبر کو صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب بھی بہت مضبوط ہیں۔
وسیع تر معاشی پالیسیوں پر بات چیت
رائٹرز کے مطابق امریکی اور چینی وفود نے میڈرڈ میں ٹک ٹاک کی فروخت سمیت وسیع تر معاشی پالیسیوں پر بات چیت کی۔
“The big Trade Meeting in Europe between The United States of America, and China, has gone VERY WELL! It will be concluding shortly. A deal was also reached on a ‘certain’ company that young people in our Country very much wanted to save...” - President Donald J. Trump pic.twitter.com/EPLLGU5NhQ
— The White House (@WhiteHouse) September 15, 2025