مسلم لیگ لائیزر فورم پنجاب اور لاہور میں مرکزی قیادت کی جانب سے جو نامزد گیان کی گئیں ان کے باعث مسلم لیگی وکلاء کئی دھڑوں میں بٹ گئے

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 158

عرضداشت کا مقصد

اس عرضداشت کے ذریعے صدر پاکستان مسلم لیگ سے درخواست کی گئی تھی کہ مسلم لیگی لائیرز فورم پنجاب و لاہور میں عہدیداران کی نامزدگیوں کا طریقہ کار ختم کرکے انتخاب کا جمہوری طریقہ اپنایا جائے۔ تاکہ مسلم لیگ لائیرز فورم، مسلم لیگ وکلاء محاذ، خواجہ شریف دھڑے اور دیگر تمام مسلم لیگی وکلاء متحد ہو کر مشترکہ طور پر اپنے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لائیں۔

مسائل کی وضاحت

بنام صدر پاکستان مسلم لیگ عرضداشت ہذا میں مزید کہا گیا تھا کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران مسلم لیگ لائیزر فورم پنجاب اور لاہور میں مرکزی قیادت کی جانب سے جو نامزدگیاں کی گئی ہیں ان کے باعث مسلم لیگی وکلاء کئی دھڑوں میں بٹ گئے ہیں۔ جس کے باعث مسلم لیگی وکلاء لاہور بار اور لاہور ہائی کورٹ بار میں اپنی عددی اکثریت رکھنے کے باوجود مذکورہ بارز میں 1996ء کے دونوں الیکشن ہار گئے تھے۔

انتخابی عمل کی ضرورت

اگر ہم نے فوری طور پر مسلم لیگی دھڑوں کو یکجا کرنے کے لئے انتخابات کا راستہ نہ اپنایا تو جنوری، فروری اور اکتوبر1997ء میں بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات کے موقع پر ہمیں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔

تنظیمی کمیٹی کی تشکیل

عرضداشت میں مزید تجویز کیا گیا تھا کہ سینیٹر ذکی الدین پال سینئر ایڈووکیٹ، شیخ محمد اکرم سابق صدر سپریم کورٹ بار اور شمیم عباس بخاری سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار پر مشتمل تنظیمی کمیٹی تشکیل دی جائے جو صدر پاکستان مسلم لیگ سے پہلی فرصت میں ملاقات کرکے رہنمائی حاصل کرے۔

نئے انتخاب کی تجویز

یکم تا 31 اکتوبر نئے سرے سے مسلم لیگی وکلاء کی رکنیت سازی کرنے کے بعد 20 نومبر سے پہلے مسلم لیگ وکلاء فورم لاہور و پنجاب کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے کیونکہ مسلم لیگی دھڑوں کے درمیان اتحاد اور اشتراک عمل کا حصول صرف الیکشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

متفقہ رائے

خواجہ محمد شریف نے اس عرضداشت کے ساتھ منسلک اپنے نوٹ میں کہا تھا کہ "میں رانا امیر احمد خاں ایڈووکیٹ کی اس تجویز سے پوری طرح متفق ہوں کہ مسلم لیگی وکلاء کے درمیان جو مختلف دھڑے بندیاں ہیں وہ جلدازجلد ختم ہونی چاہئیں اور اس تنظیم کو جمہوری طور پر استوار کیا جائے۔"

نثار احمد بٹ کی حمایت

اسی طرح دوسرے بڑے دھڑے مسلم لیگ وکلاء محاذ کے صدر نثار احمد بٹ نے اپنی تحریر میں مجھے یقین دلایا کہ "میں مسلم لیگی وکلاء کے تمام دھڑوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کے ضمن میں رانا امیر احمد خاں کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز کا خیر مقدم کرتا ہوں کہ مسلم لیگ لائیرز فورم میں کی گئیں تمام نامزدگیاں ختم کر دی جائیں۔"

خلاصہ

افسوس صد افسوس! پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے اپنے غیر جمہوری رویوں اور اپنی خود غرضانہ روش کے باعث کہ نامزد عہدیداران ان کی اپنی جیب میں رہیں گے، بار کی سطح پر مسلم لیگ کو جمہوری تنظیم بنانے کی اس کاوش کو مذکورہ عرضداشت کا کوئی جواب نہ دے کر ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...