بشریٰ بی بی کو قیدیوں میں سے سب سے اچھا کھانا کھلایا جاتا ہے: سلمان احمد

سلمان احمد کا بشریٰ بی بی کے حوالے سے دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف سے وابستہ رہنے والے شاعر و گلوکار سلمان احمد نے بشریٰ بی بی کو سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق دعوے ٹھکرادیے ہیں اور کہاہے کہ انہیں سب سے بہتر سہولیات دستیاب ہیں۔

سوشل میڈیا پر بیان

سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ "میری کزن نے اندرونی ذرائع کے حوالے سے مجھے بتایاکہ بشریٰ بی بی کو بوسیدہ کھانا نہیں ملتا بلکہ قیدیوں میں سے سب سے اچھا کھانا انہیں کھلایا جاتا ہے۔ انہیں تہذیب بیکری کی مٹھائی باقاعدگی سے ملتی ہے، کے ایف سی چکن، خشک میوہ جات وغیرہ"۔

عمران خان کے کیس کی صورتحال

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ (کزن) مجھے ایک مکمل فہرست بھیجے گی جب اسے ملے گی جبکہ عمران خان کو زہر دیے جانے کے خدشے کے پیش نظر باہر سے کھانا لینے کی اجازت نہیں لیکن خاتون کے کیس میں ایسا کوئی خدشہ نہیں، وہ ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

سلمان احمد کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑھے ہاتھوں لے لیا اور بتایا کہ "تہذیب بیکرز مٹھائی نہیں بیچتے"۔

اظہر مشوانی کی تردید

اظہر مشوانی نے بھی تہذیب بیکرز کے مٹھائی بیچنے کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور بے بنیاد اور احمقانہ ٹوئیٹ پر آپ معذرت کریں گے؟ عمران خان نے آپ کو کئی بار ہدایت کی ہے کہ ایسی بکواس بند کریں۔ بعدازاں اظہر مشوانی نے یہ ٹوئیٹ مبینہ طورپر ڈیلیٹ کردی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...