اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
صدر ٹرمپ کا بیان
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے اور اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کمی
حماس کی دھمکی
وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس نے کہا ہے کہ وہ یرغمالیوں کو مار دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی
نیشنل گارڈز کی تعیناتی
انہوں نے کہا کہ بے امنی کا شکار شکاگو، نیو اورلینز شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محبت میں ہار کر جیتنے کا تجربہ تو آپ کا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کا وکیل سنی اتحاد کونسل کو مسکراتے ہوئے جواب
وینزویلا میں کارروائی
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا اور 3 دہشتگرد مارے گئے، کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد منشیات منتقل کر رہے تھے، حملے میں امریکی افواج کا کوئی نقصان نہیں ہوا، منشیات مافیا امریکا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
حماس کو دھمکی
امریکی صدر نے کہا کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے اور اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی تھی کہ وہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کرے، حماس رہنماؤں کو بخوبی علم ہے کہ اس اقدام کے کتنے سنگین نتائج ہوں گے۔








