آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا، کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ

آئی سی سی کا فیصلہ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی نے پی سی بی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی فتوحات، امریکہ کا اعتماد، اور بھارت کی پراپیگنڈہ مہم
اینڈی پائی کرافٹ کی حیثیت
کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست منظور نہیں کرے گا، اینڈی پائی کرافٹ ایشیا کپ میں میچ ریفری کے فرائض جاری رکھیں گے۔
ہینڈ شیک تنازع
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کے نزدیک ہینڈ شیک تنازع میں اینڈی پائی کرافٹ کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔