علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے، قاضی انور کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید

قاضی انور کی تنقید
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قاضی انور نے پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ کا بیان قلم بند، بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کر لی
علی امین گنڈاپور کا کردار
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قاضی انور کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور ہمارا وزیراعلیٰ ہے، سوشل میڈیا پر غدار کہا جاتا ہے، اگر وہ غدار ہے تو صوبائی حکومت کی اہمیت رہ جاتی ہے۔
پی ٹی آئی قیادت کے بارے میں رائے
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت سے میں خود مطمئن نہیں، عوام کیسے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم اچھے وکیل ہیں، ان کی ایمانداری پر شک نہیں لیکن سیاسی سمجھ پر شک ہے۔