جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
گھر پر حملہ کیس میں درخواست مسترد
لاہور (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جناح ہائوس حملہ کیس میں درخواست مسترد کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وفد نے خالدہ ضیا کا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ اس کو ایشو بنایا جاسکے، ایاز صادق کا انکشاف
عدالت کی کارروائی
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، جس میں پراسیکیوشن نے ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ میاں محمود الرشید 9 مئی کے مرکزی ملزم ہیں، اور ان کو 9 مئی کے 4 مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس قسم کی گاڑی سر پھرے دیوانے ہی بناتے ہیں، راہگیر دو گھڑی ٹھہر کر دوڑتی بھاگتی رونق کو دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں ،تروتازہ ہو کر آگے بڑھ جاتے ہیں
پراسیکیوشن کا موقف
پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ 4 عدالتوں کے فیصلوں میں ملزم کا 9 مئی کا جرم ثابت ہوچکا ہے، مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔
عدالت کا فیصلہ
بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔








