راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں فعال ہونے والا گردوں کا ڈائلسز سینٹر مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں : حنیف عباسی

راولپنڈی میں گردوں کے علاج کا نیا سینٹر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ اف یورولوجی میں فعال ہونے والا گردوں کا ڈائلسز سینٹر مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، وہ یورالوجی سینٹر میں گفتگو کر رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: بچہ پیدا کرنے کے لیے مرد کا انتظار کیوں؟

وزیر کا دورہ

تفصیل کے مطابق حنیف عباسی نے اچانک یورالوجی ہسپتال مری روڈ کا دورہ کیا اور مریضوں کے علاج سمیت ہسپتال کی عمارت اور دیگر سہولیات اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی خان نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ 250 بیٹس پر مشتمل ہسپتال ابتدائی طور پر 50 بیڈز کے ساتھ آپریشنل ہے۔ آر آئی یو ٹی میں گردوں کے علاج کے لیے 8 شعبہ جات ہیں۔ او بی ڈی، ایمرجنسی، الٹراساؤنڈ کے شعبہ جات مکمل طور پر فعال ہیں، 30 جدید مشینوں کے ذریعے بیک وقت 30 افراد کے ڈائلسز کی سہولیات بھی موجود ہے۔ گردوں کے مرض میں مبتلا راولپنڈی اور گرد نواح کے مریضوں کے لیے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے کہ اب انہیں طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا نہ ہی دیگر ہسپتالوں میں دھکے کھانے پڑیں گے۔

ڈائلسز کی سہولیات

حنیف عباسی نے کہاکہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ اف یورالوجیکل ڈائلسز سینٹر میں روزانہ اوسطا سو مریضوں کو ڈائلسز کی سروس فراہم کی جا سکتی ہے۔ دیگر ہسپتالوں کی ویٹنگ لسٹ میں طویل عرصہ انتظار کرنے والے مریضوں نے بھی اس نئی سہولت کی بدولت سکھ کا سانس لیا ہے۔ یہ پراجیکٹ پانچ ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اور ہسپتال کی 99 پرسنٹ بلڈنگ بھی مکمل ہو چکی ہے جس سے سینکڑوں لوگوں کو روزگار بھی ملا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ آر آئی یو ہسپتال میں لتھرو ٹرپسی کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے اور ایمرجنسی کے لیے 30 بستر بھی موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...