وزیراعلیٰ سندھ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز اور غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
وزیراعلیٰ سندھ کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور شہر قائد میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی سے کون سا دروازہ کھلنے کا امکان پیدا ہوگیا؟ بھارتی تجزیہ کار نے نشاندہی کردی۔
اجلاس کی اہم تفصیلات
کچے کے علاقوں میں آپریشن اور کراچی سمیت صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ انہوں نے ڈکیتوں کے خلاف مزید انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
پولیس بریفنگ
اجلاس میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن نے بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ اکتوبر 2024ء سے ٹیکنالوجی کے ذریعے کچے میں 760 ٹارگٹڈ اور 352 سرچ آپریشن کیے گئے ہیں۔ جنوری 2024ء سے اب تک 159 ڈکیت ہلاک ہوئے جبکہ 823 گرفتار کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل طیارے گروانے اور پائلٹس کو چائے پلوانے کے بعد ہی مودی سرکار کو عقل آئی : حنا پرویز بٹ
کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کا ہر صورت خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کو ترقیاتی منصوبہ بنانے کی ہدایت کی تاکہ وہاں بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: یا تو ڈونلڈ کا منہ بند کرو یا پھر انڈیا میں میکڈونلڈز بند کرو، بھارتی رکن پارلیمنٹ
کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کا خاتمہ
مراد علی شاہ نے کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کی بھی ہدایت کی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 243 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کیے گئے ہیں اور 212 ایف آئی آر درج کر کے 103 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مالی بہتری کی کوششیں
مختلف اقدامات سے 60 ملین روپے واٹر بورڈ کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت 3200 کیو آر کوڈ کے ساتھ ٹینکرز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔








