پاکستان آسیان کا اہم تجارتی پارٹنر قرار، ملائیشیا کے ساتھ تجارتی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال

تقریب کا آغاز

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی اور اعتماد کو مضبوط کرتے ہوئے پاکستان ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن (پی ایم ایف اے) نے چوتھی ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کی اقتصادی وسعت پر زور دیا گیا۔تقریب وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، صدر پی ایم ایف اے شاہد جاوید قریشی، ملائیشیا کے قونصل جنرل کراچی ہرمن ہردیناتا احمد، چیئرمین تواب گروپ خالد تواب، میپاک ایڈیبل آئل کے سی ای او عبدالرشید جان محمد اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں سہ فریقی اجلاس بڑا مفید تھا، سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی: اسحاق ڈار

وفاقی وزیر صحت کا خطاب

وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے پی ایم ایف اے کی تجارتی روابط کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون تجارت و سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھول سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، 8 سالہ بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

شاہد جاوید قریشی کا پیغام

پاکستان ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر شاہد جاوید قریشی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم اب تقریباً 1.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جس میں پاکستان کی برآمدات میں چاول، کپڑے، دواسازی اور سمندری خوراک شامل ہیں جبکہ ملائیشیا سے درآمدات میں پام آئل، مشینری اور کیمیکلز سرِ فہرست ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کی حکومتوں سے کہا کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے تاکہ پاکستانی مصنوعات کو منصفانہ مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دو دن بعد انڈین اور دوسرے ملکوں کے مندوبین سستے ہوٹل میں شفٹ ہوگئے، کافی پیسے بچائے، بھارتی مندوبین نے تو زیورات تک بنوا لیے۔

ملائیشیا کا کردار

ملائیشیا کے قونصل جنرل کراچی ہرمن ہردیناتا احمد نے پی ایم ایف اے کی تجارتی روابط کو بڑھانے میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کی آسیان کی صدارت پاکستان کے لیے نئے تجارتی مواقع لے کر آئے گی۔ انہوں نے پاکستان کو آسیان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

خراج تحسین

تقریب میں سابق وزیر اعظم ملائیشیا ڈاکٹر مہاتیر محمد کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے پی ایم ایف اے ایوارڈز تقریب کے لیے خصوصی وڈیو پیغام بھیجا جبکہ پاکستان کے مسلح افواج کوآپریشن بنیان مرصوص کے بہادری بھرے کارنامے پر زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

ایوارڈز کی تقسیم

تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات ڈائریکٹر بلک مینجمنٹ (رائس پراجیکٹ) عبدالرشید جان محمد، سی ای او ڈوسانی انٹرپرائزز مختار حسین ڈوسانی، منیجنگ ڈائریکٹر ایمپائر گروپ آف کمپنیز محمد معیز انجر والا، ڈائریکٹر آپریشنز شہباز انٹرنیشنل انجینئر شہباز قریشی، چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان، سی ای او شرجیل اینڈ برادرز شرجیل گوپلانی اور ایئر ایشیا ایکس برہاڈ ملائیشیا کو ایوارڈز دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...