آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹر پر منشیات کے استعمال پر پابندی لگا دی
ویوین کنگما پر پابندی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما پر پابندی لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن ثنا اللہ مستی خیل کا پی اے سی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
پابندی کی وجوہات
آئی سی سی کے مطابق اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر ویوین کنگما پر 3 ماہ کی پابندی لگائی گئی۔ 12 مئی کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو کے دوران ان کا سیمپل لیا گیا تھا جس کے بعد ان کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیملی کیسز میں معاوضوں کی ادائیگی کی اپیلیں سپریم کورٹ نہیں آنی چاہئیں: چیف جسٹس
کنگما کا موقف
آئی سی سی کے مطابق ویوین کنگما نے غلطی تسلیم کرلی لیکن انہوں نے کہاکہ منشیات مقابلوں کے دوران استعمال نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی جیل کے ایک کمرے نہیں،7 سیلز پرمشتمل کمپلیکس میں ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
پابندی کا اطلاق
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما پر پابندی کا اطلاق 15 اگست سے ہو چکا ہے۔ ان کے 12 مئی کو یو اے ای کے خلاف ون ڈے میچ اور اس کے بعد کھیلے گئے دیگر میچوں کے ریکارڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
کنگما کا کریئر
واضح رہے کہ ویوین کنگما نے نیدرلینڈز کی جانب سے 30 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔








