چوہدری ماجد کشمیری نے ایم این اے ساجد مہدی کے ہمراہ 150 متاثرہ خاندانوں میں 2 ہفتوں کا راشن تقسیم کردیا

یونین کونسل غفورواہ کا اقدام

وہاڑی (احسان الحق سے) یونین کونسل غفورواہ کے سابق چیئرمین چوہدری ماجد حسین کشمیری نے این اے 157 سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سید ساجد مہدی سلیم شاہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ 150 خاندانوں میں دو، دو ہفتے کا راشن تقسیم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر، افواجِ پاکستان کو خراج تحسین

راشن کی تقسیم کی تفصیلات

مسلم لیگ ن کے ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ کے ہمراہ ماجد حسین کشمیری اور ان کے بھائی چوہدری عارف کشمیری نے متاثرین میں گھر گھر جا کر راشن تقسیم کیا۔ عارف کشمیری اوور سیز پاکستانی اور برطانیہ میں مقیم ہیں جو خاص طور پر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے برطانیہ سے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈکیتوں نے سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی

معزز افراد کی موجودگی

اس موقع پر میاں شاہد، ملک سجاد لنگڑیال، سید ندیم حیدر، اظہر حسین بھٹی، چوہدری غالب کشمیری، مولانا احسان الحق، میاں حزب اللہ وٹو، سید دلدار شاہ، اور فاروق بھٹی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ افگن کی فیصل قریشی کی انگریزی پر تنقید، اداکار چپ نہ رہ سکے

راشن کی ترسیل اور نقدی تقسیم

150 خاندانوں کے لیے دو ہفتوں کا راشن کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا گیا، جب کہ چھوٹے بچوں میں نقدی بھی تقسیم کی گئی۔ راشن کی تقسیم کے دوران نہ کسی شناختی کارڈ کی شرط رکھی گئی اور نہ ہی امداد وصول کرنے والوں کے ساتھ کوئی فوٹو سیشن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈمرل نوید اشرف کی نیدرلینڈز کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں

سیلاب متاثرین کی مدد پر سیاسی موقف

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والی تمام سیاسی شخصیات قابل تحسین ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں خدمت کا ہے۔ کسی کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، اصل مقصد سیلاب زدگان کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے۔

اوور سیز پاکستانیوں کا تعاون

چوہدری ماجد کشمیری اور عارف کشمیری کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کو اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے، خاص طور پر اوور سیز پاکستانی مشکل کی اس گھڑی میں آگے آئیں۔ عارف کشمیری نے اعلان کیا کہ وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اس حوالے سے متحرک کریں گے کیونکہ پانی اترنے کے بعد سیلاب زدگان کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...